پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بیرون ملک سے آنے والا کورونا مریض فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بیرون ملک سے آنےو الا کورونا کا مریض قرنطینہ سینٹر سے فرار ہو گیا۔

گزشتہ روز دبئی اور ریاض کی فلائٹ سے آنے والے پانچ افراد میں کورونا مثبت آیا تھا جس کے بعد ‏انہیں قرنطینہ کے لیے بھٹائی آباد کے فیڈرل گورنمنٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

مریض گھر والوں کے ساتھ عید منانے آیا تھا جو سیکیورٹی کی غفلت کے باعث فرار ہونے میں ‏کامیاب ہو گیا۔

دبئی سے پہنچنےوالی پرواز میں سوار 151 میں سے2مسافروں اور ریاض سے آنیوالےکی پرواز ‏کے329میں سے3 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ جاری ہے، ایئرپورٹ ‏منیجر عدنان خان کا کہنا ہے کہ ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کیلئے6کاؤنٹر قائم کردیے گئے، طیارے ‏سےباہرآنے والوں کو عملہ ٹوکن فراہم کرتا ہے۔

ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ ٹوکن کےذریعے محکمہ صحت کی ٹیمیں ریپڈ ٹیسٹ کررہی ہیں اور ‏اسلام آباد کےاےٹو لاونج کومسافروں کےلیےمختص کردیا گیا ہے، دبئی سے اسلام آباد آنیوالی نجی ‏ایئرلائن کی پرواز کے200مسافروں کی طبی جانچ کی گئی اور ٹیسٹ رپورٹ کلیئر ہونے کے بعد ‏مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں