پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کرونا مریض وقت پر اسپتال نہیں پہنچ رہے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کرونا مریضوں کے خلاف اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا مریض وقت پر اسپتال نہیں آرہے، بہت زیادہ سانس کی تکلیف ہونے پر متاثرین آخری لمحات میں اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے نئی اور مہلک ترین وبا کرونا وائرس کے مریضوں کےلیے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں ڈاؤ اوجھا، انڈس، آغا خان، جی پی ایم سی میں کرونا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے اور وہاں انہیں مکمل سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان اسپتالوں کے علاقو سول، ٹراما سینٹر اور ایس آئی یو ٹی میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ کرونا مریض وقت پر اسپتال نہیں آرہے، جب مریض کو سانس کی بہت زیادہ تکلیف ہونے لگتی ہے تو وہ آخری لمحات میں اسپتال آرہا ہے جبکہ دیگر امراض میں مبتلا مریض جیسے دمہ، شگر یا بلڈ پریشر وغیرہ کے مریض فورن ہسپتال آئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ لوگ اس مرض کو چھپا رہے ہیں یہ آپ کی حفاظت کا معاملہ ہے، کرونا مریضوں کو یہ بتانے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا ک ایسا نہیں ہے کہ کرونا کے مریضوں کے لیے اسپتال میں بستر موجود نہیں، ہمارے پاس اب بھی مریضوں کی تعداد سے زیادہ بستر اور وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں