منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ملک میں کورونا پازیٹو ہیلتھ ورکرز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 227 ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد کورونا پازیٹو ہیلتھ ورکرز کی تعداد 20ہزار سے تجاوزکر گئی۔

تفصیلات کے مطابق ے ملک بھر میں کورونا ہیلتھ ورکرز تیزی سے کورونا کا شکار ہورہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں 20 ہزار 042 ہیلتھ کیئر ورکرز تاحال کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں227 ہیلتھ کیئر ورکرزمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 18 ہزار 394 ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک بھرمیں تاحال 12 ہزار 422 ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران 2 ہزار 698 نرسز اور 4 ہزار 922 پیرامیڈیکل اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ذرائع وزارت صحت نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا پازیٹو7ہیلتھ کیئرورکرزگھروں میں قرنطینہ ہیں جبکہ 19 ہزار 858 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحت یاب ہو چکےہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک میں176 ہیلتھ ورکرزتاحال کورونا سےجاں بحق ہو چکےہیں، جن میں سندھ62، کےپی میں 50 ، بلوچستان کے 9، گلگت بلتستان کے3ہیلتھ ورکرز ، پنجاب میں 29، اسلام آبادمیں14ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکےہیں۔

سندھ 3902 ڈاکٹرز،1190نرسز،1292پیرامیڈکس ، پنجاب 2132 ڈاکٹرز، 511 نرسز، 947 پیرامیڈکس ، کے پی 2408 ڈاکٹرز، 732 نرسز، 1912 پیرامیڈکس اور اسلام آباد 2205 ڈاکٹرز، 68 نرسز، 106 پیرامیڈکس کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ جی بی 165 ڈاکٹرز،3 نرسز، 187 پیرامیڈکس ، بلوچستان 713 ڈاکٹرز، 79 نرسز، 148 پیرامیڈکس ، آزادکشمیر 897 ڈاکٹرز، 115 نرسز، 330 پیرامیڈکس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں