تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

وزیراعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میدان میں اترنے کیلئے تیار

اسلام آباد : ٹائیگرز فورس کو آج ملک بھر میں آپریشنل کردیا جائے گا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ملاقات کیلئے بلالیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی تیاری روز و شور سے جاری ہے ،  ٹائیگرز فورس کو آج ملک بھر میں آپریشنل کر دیا جائے گا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نےارکان اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس دن 12بجے ہوگا ، جس میں عثمان ڈار اور ارکان اسمبلی وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان ٹائیگرز فورس سے متعلق گائیڈلائینز دیں گے اور صوبوں میں ٹائیگرز فورس کو متحرک کرنے کے حتمی پلان کی منظوری دی جائےگی جبکہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کی بیوروکریسی کا اہم اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پرآپریشنل کرنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ملاقات کیلئے بلالیا ہے ، عثمان ڈار وزیراعظم کو ٹائیگر زفورس لانچنگ پرحتمی بریفنگ دیں گے اور وزیراعظم کے نوجوانوں سے خطاب کے نکات پربھی بات ہوگی اور وزیراعظم کو حتمی تیاریوں اور ڈیٹابیس سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

گذشتہ روز وزیراعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں عثمان ڈارنےوزیراعظم کوصوبائی حکومت کےمؤقف سےآگاہ کیا تھا ، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کل کراچی سےخیبرتک ٹائیگرفورس میدان میں نظرآئےگی اور وزیراعظم نوجوانوں سےخصوصی خطاب کریں گے۔

معاون خصوصی  کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نےبغیرسوچےسمجھےٹائیگرفورس پرسیاست کی، نوجوان سیاسی وابستگی ایک طرف رکھ کرقومی جذبے کے تحت آگے آئے،اپوزیشن کولگتاہےہم ٹائیگرفورس کوملازمتیں دینےجارہےہیں، اپوزیشن جماعتیں خودزلزلے،سیلاب میں دیہاڑیاں لگاتی رہی ہیں، ان کو لگتا ہے وزیراعظم کورونا معاملے پر بھی ایساہی کریں گے۔

انھوں نے کہا تھا کہ 10 لاکھ نوجوانوں کےجذبےکی کوئی قیمت نہیں ہے، ہم نوجوانوں کوان کی امیدکےمطابق کام کرنےکاموقع دیں گے۔

Comments

- Advertisement -