تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

قومی ٹیم کے 2 فاسٹ بولرز کی کورونا رپورٹ آگئی

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز محمد عامر اور حارث رؤف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آ گیا۔

کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر دونوں بولرز کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔محمد عامر نے ڈربی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے اور وہ ٹیم کے ہمراہ پریکٹیس بھی کر رہے ہیں۔

محمد عامر کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ روانہ کیا گیا تھا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کپتان کی مشاورت سے تجربہ کار بولر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

انگلینڈ میں فاسٹ بولر محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا۔ فاسٹ بولر نے ڈاربی میں موجود قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

ادھر لاہور میں موجود فاسٹ بولر حارث روف کا بھی دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں رواں ہفتے کے آخر میں انگلینڈ روانہ کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حارث رؤف کو محدود اووز کی سیریز کے لیے انگلینڈ بلایا گیا ہے۔ حارث رؤف نے ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس شروع کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -