اسلام آباد: ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 3613 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 57 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک میں کورونا صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں 57ہزار131ٹیسٹ کیے گئے۔
این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6.32 فیصد رہی۔
اسی طرح مذکورہ دورانیے میں 3438 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 319 ہوگئی۔
ملک میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 233 ریکارڈ کی گئی ہے۔
کورونا کے 5606 مریض تشویش ناک صورت حال کا شکار ہیں۔