تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سوچ سے پہلے کرونا کی تشخیص کرنے والا آلہ تیار

تہران: ایران کے ماہرین نے پانچ سیکنڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والا منفرد آلہ متعارف کرادیا جو 100 میٹر کے علاقے میں موجود وائرس کے بارے میں بھی خبردار کرسکتا ہے۔

ایرانی خبرراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اپنی نوعیت کا پہلا منفرد آلہ متعارف کرایا جو 100 میٹر دائرے میں موجود کرونا وائرس کی موجودگی کا پتا لگا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ آلہ ائیرپورٹ یا ٹریفک حکام کے گاڑیوں کو چیک کرنے والے اینٹینے کی طرح ہے جو کی آزمائش اب تک کامیاب رہی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلے کو 15 اپریل کے روز متعارف کرایا گیا، تعارفی تقریب میں پاسداران انقلاب کے جنرل حسین سلامی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر جنرل حسین کا کہنا تھا کہ ’یہ منفرد آلہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک کے پاس نہیں ہے، یہ کرونا کے متاثرہ شخص کی نشاندہی 100 میٹر کی دوری سے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے علاوہ ازیں جس علاقے میں وائرس موجود ہوگا یہ آلہ وہ بھی بتائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب کے سائنس دانوں کی ٹیم کی جانب سے تیار کیا گیا آلہ محض 5 سیکنڈ میں نتائج دیتا ہے اور اس کے نتائج کرونا ٹیسٹ سے 80 فیصد مماثلث رکھتے ہیں ۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس شخص میں تشخیص کے لیے آلہ استعمال ہوگا پھر اُسے بلڈٹیسٹ سمیت دیگر کسی بھی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -