اشتہار

کورونا ٹیسٹ، مسافروں کیلیے نئے احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایئرپورٹس پر کورونا کی روک تھام کیلئےسی اےاے نے نئے احکامات کر دیے۔

چین جانےوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا لازم قرار دے دی گئی۔ انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں تعینات متعلقہ عملےکولازمی فیس ماسک کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان سے چین کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کر کے ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

- Advertisement -

چین جانےوالوں کیلئےپروازسے48گھنٹے قبل کی کورونامنفی رپورٹ لازمی ہو گی۔ 8 جنوری سےکورونا منفی رپورٹ پر ہی مسافر کو بورڈنگ کارڈجاری کیےجائیں گے۔ بین الاقوامی مسافروں کیلئےہیلتھ ڈکلیئریشن کوڈ اور گرین کوڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

حکمنامہ کے مطابق انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں تمام عملہ فیس ماسک ضرورپہنے، انٹری پوائنٹس پرڈس انفیکشن اورفیومیگیشن اقدامات یقینی بنائےجائیں۔ باہر سے آنیوالی پروازوں کے 2 فیصد مسافروں کی کورونا اسکریننگ یقینی بنائی جائے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں