تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاک نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اٹھارہ برس بعد پاکستان پہنچی ہے، آخری مرتبہ کیوی کھلاڑیوں نے 2003 میں ‏پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پنڈی میں سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج منفی آئے ہیں۔ ‏اعلان کردہ میچ آفیشلزکےکوروناٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔

کورونا ٹیسٹنگ منفی آنے پر دونوں ٹیمیں کل شام ساڑھے 4 بجے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں ‏گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صرف ویکسینیشن کرانے والے افراد کو ‏ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی، ٹکٹ لیتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ‏لازمی ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اصلی شناختی کارڈ بھی اپنے ہمراہ لانا لازمی ہوگا، 17 سے 18 سالہ افراد کا کم ‏از کم جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا لازمی ہوگا، ٹکٹس ٹرانسفر نہیں ‏کی جاسکیں گی۔

اعلامیے کے مطابق بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو اسٹیڈیم سے نکال دیا ‏جائے گا، کمپلینٹری یا ہسپتالٹی ٹکٹ کے حامل افراد پر بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹراسکواڈ میچ شیڈول ہے جب کہ ون ڈے ‏سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -