تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

5 سے 11 سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن

ریاض: سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن ممکن ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ 5 سے گیارہ سال کی عمر کے بچوں کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے فائزر ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مملکت میں مذکورہ عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کا اعلان جلد کیا جائے گا، کورونا کی ویکسینوں کی افادیت سے متعلق کیے جانے والے طبی مطالعہ جات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ 12 برس سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کو فائزر ویکسین دی جاسکتی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کارروائی مکمل نہیں ہوئی ہے۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مزید کہا کہ سارا کام مقررہ طریقے کے مطابق انجام دیا جائے گا، اسپیشلسٹ ادارے اس پر کام کررہے ہیں، آئندہ 2 روز کے دوران اہم اجلاس ہوگا، جلد اہم فیصلوں کے امکانات ہیں۔

Comments

- Advertisement -