پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کرونا ویکسی نیشن، امریکا نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارت کے پہلے 100 روز میں 10 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف مکمل کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں دس کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوگئی ہے، جس کے بعد امریکا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 10 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

صدر بائیڈن کی جانب سے اپنی صدارت کے پہلے 100 روز میں دس کروڑ افراد کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ انیس اپریل تک 10 سال کی 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوجائے گی لیکن اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو کرونا کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 807 مریض لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 66 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں