تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عوام کے لیے خوش خبری، کرونا ویکسین مارکیٹ میں‌ آگئی

ماسکو: روس نے مقامی سطح پر تیار اور منظور کی جانے والی کرونا ویکسین عوام کے لیے پیش کردی۔

صدائے روس کی رپورٹ کے مطابق روس نے اسپوتنگ V نامی ویکسین کی پہلی کھیپ منگل کے روز اپنے شہریوں کے لیے مارکیٹ میں پہنچا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز رواں ہفتے ہوگا مگر روس اس بات پر پرُامید ہے کہ اسپوتنگ V کرونا کے لیے مؤثر ثابت ہوگی، یہی وجہ ہے کہ وہاں پر بڑے پیمانے پر ویکسین کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

اس ضمن میں ماسکو کے میئر سگرئی سوبیانین کا کہنا تھا کہ ’ہمیں امید ہے کہ آئندہ چند ماہ میں بیشتر شہریوں تک ویکسین پہنچا دی جائے گی‘۔ اسپوتنگ V کی جانچ کا آخری مرحلہ یا ٹرائلز بھارت میں ستمبر میں ہوں گے جس کے بعد دنیا بھر کے لیے ویکسین فراہم کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: روسی کرونا ویکسین روسی سائنسدانوں نے خطرناک قرار دے دی

روسی ایجنسی کے سی ای او کریل دیمتریج کا کہنا تھا کہ ’رواں ماہ سے ہندوستان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، فلپائن اور برازیل میں کلینیکل ٹرائلز کا آغاز ہوجائے گا‘۔

یاد رہے کہ روسی صدر نے گیارہ اگست کو ویکسین متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر ویکسین کی تیاری کے انتظامات کیے گئے اور پھر رواں ماہ سے اس پر عمل درآمد شروع کیا گیا۔‘

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس نے ابتدائی مرحلے میں اسپوتنگ V کی بیس کروڑ خوراکیں تیار کرنے کا ہدف مختص کیا ہے جن میں سے تین کروڑ روسی شہریوں کے لیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -