تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روزے کی حالت میں‌ کرونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے فتویٰ‌ جاری

لاہور: پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے مفتیان کرام نے روزے کی حالت میں کرونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے مشترکہ فتویٰ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان،سعودی عرب،جامعۃ الازہر اور یواےای کے دارالافتا نے فتویٰ جاری کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ’روزے کی حالت میں کرونا ویکسین لگوانا جائز ہے‘۔ فتوے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

درالافتا پاکستان کے صدر اور چیئرمین پاکستان علما کونسل نے جاری اپنے بیانات میں واضح کیا کہ مشترکہ فتوے کی روشنی میں روزے کی حالت میں ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

دارالافتا کے صدر کا کہنا تھا کہ  ’ہرانسان کوکروناویکسین لگوانی چاہیے‘۔

مزید پڑھیں: کیا روسی ویکسینز شوگر اور دل کی بیماریوں والے افراد کے لیے موزوں ہیں؟

واضح رہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کو وائرس سے بچانے کے لیے کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، پاکستان میں بھی 50 سال اور اُس سے زیادہ عمر کے بزرگوں کو ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسلامی کلینڈر کے  حساب سے شعبان المعظم کے مہینے کے بعد رمضان المبارک کا آغاز ہوگا، چونکہ شعبان کا مہینے تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن اور رمضان المبارک کی آمد آمد ہے تو فرزندان اسلام کے ذہنوں میں میں یہ سوال زیر گردش تھا کہ ’کیا وہ روزے کی حالت میں ویکسین لگوا سکتے ہیں‘۔

قبل ازیں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات کے مفتیان نے بھی روزے کی حالت میں کرونا ویکسین لگوانے کو  جائز  قرار  دے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -