تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کوروناویکسین: سعودی وزارتِ صحت نے عوام کے تحفظات دور کردیے

ریاض: سعودی وزارتِ صحت نے کوروناویکسین کے حوالے سے چند اہم سوالات کے جواب دیے تاکہ شہریوں کے تحفظات دور ہوسکیں اور وہ ویکسی نیشن کا حصہ بنیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اس سوال کہ کورونا ویکسین لینے کے بعد شادی ملتوی کرنا ہوگی؟ پر جواب دیا کہ ویکسی نیشن سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ویکسین لگوانے کے بعد بھی جوڑے اپنی شادی مقررہ وقت پر کرسکتے ہیں۔

کیا کورونا ویکسین خواتین ومردوں کی افزودگی پر اثرا انداز ہوتی ہے؟ وضاحت پیش کی گئی کہ اس سے کوئی برا اثر نہیں پڑتا۔ خون کا عطیہ کے سوال پر وزارت صحت نے کہا کہ ویکسین کے فوراً بعد بھی خون عطیہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی کا ایک اور سوال پر کہنا تھا کہ کوروناویکسین لینے سے انجماد خون نہیں ہوتا اور تمام طبی جائزوں سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے۔

سعودی عرب: کارکنان پر نئی شرط عائد کردی گئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ بھی پوچھا گیا کہ ویکسین کن صورتوں میں لینا ٹھیک نہیں ہے؟۔ جواب میں وزارت صحت نے کہا کہ انتہائی حساسیت الرجی کی صورت میں ویکسین نہ لی جائے۔

دودھ پلانے والی خواتین بھی ویکسین لگوا سکتی ہیں جس سے بچوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ویکسین سے قبل ٹیسٹ ضروری نہیں ہے، مملکت میں ویکسین لینے سے شدید قسم کے سائڈ ایفیکٹس ریکارڈ پر نہیں آئے ہیں۔ جبکہ عمرے اور سفر کے لیے ویکسین ضروری قرار دینے کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں، جلد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -