تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب: کارکنان پر نئی شرط عائد کردی گئی

ریاض: سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اور جم میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے بھی کوروناویکسین لازمی قرار دے دی گئی، حکومت کی اس شرط پر ہرصورت عمل کرنا ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ایسے کارکنان کے لیے کوروناویکسین لگوانی کی شرط رکھی ہے جو پبلک ٹرانسپورٹ یا کسی جم میں کام کرتے ہیں۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔

خیال رہے گذشتہ روز ریستوران، کیفے، باربر شاپس اور بیوٹی پارلر میں کام کرنے والوں کے لیے بھی ویکسین لازمی قرار دی گئی، ویکسی نیشن نہ کرانے والے کارکنان کو ڈیوٹی کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی عرب: ملازمین کے لیے انتباہ، اب کن ورکرز کو ڈیوٹی کی اجازت نہیں ہوگی؟

سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور نے خبردار کیا ہے کہ مذکورہ شعبوں کے تمام ملازمین کورونا ویکسین لگوا لیں بصورت دیگر انہیں 13 مئی کے بعد سے ڈیوٹی کرنے نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں پابندی پر عمل درآمد 13 مئی 2021 یکم شوال سے شروع ہوگا اس لیے ملازمین مقررہ وقت سے قبل ویکسین لگوائیں۔ اگر ایسا نہ ہوا تو تیرہ مئی سے ہر 7 روز بعد پی سی آر منفی ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی اور ٹیسٹ کی فیس متعلقہ ادارے ادا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -