تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

’کرونا ویکسین کی تیاری پر روشنی کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے کام جاری ہے‘

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا ویکسین کی تیاری پر روشنی کی رفتار  سے بھی زیادہ تیزی سے کام جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کرونا کی ویکسین جلد تیار کرلے گا، دو ماہرین کی زیر نگرانی آپریشن وارپ اسپیڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے ماہرین کوشش کررہے ہیں رواں سال کے آخر تک ویکسین تیار ہوجائے، ہم روشنی کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے ویکسین کی تیاری پر کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: تمباکو کے پتوں سے ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

اُن کا کہنا تھا کہ 2020 کے آخر تک اگر ویکسین تیار ہوگئی تو ہم بہت زیادہ نقصان اور خصوصا وقت بچا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کی 100 سے زائد ویکسین پر کام جاری ہے، ان میں سے کچھ کی انسانوں پر آزمائش بھی کی جاچکی ہے جبکہ بقیہ کلینیکل ٹرائل پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنی کو کرونا ویکسین ہنگامی بنیادوں پر تیار کرنے کی اجازت مل گئی

امریکا سمیت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین تیار کر کے دنیا کو بڑے نقصان سے بچا سکیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کرونا معاملات دیکھنے والے سینئر ڈاکٹر واضح کرچکے ہیں کہ کرونا ویکسین 2021 کے آخر تک ہی دستیاب ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -