سعودی عرب کو کورونا کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی مل گئی، ماہرین نے مقامی طور پر کورونا سے بچاو کی ویکسین تیار کر لی۔
عرب میڈیا کے مطابق امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی نے کورونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں یونیورسٹی نے لکھا کہ ویکسین کے ابتدائی تجربات کامیاب رہے ہیں اور حتمی منظوری کے بعد کلینکل ٹرائلز کا آغاز ہوگا۔
نجاح فريق بحثي من معهد الأبحاث والاستشارات الطبية في #جامعة_الإمام_عبدالرحمن_بن_فيصل بقيادة د. إيمان المنصور، بالتوصل إلى لقاح سعودي مضاد لفيروس #كورونا COVID-19 حيث تم الانتهاء من الدراسات قبل السريرية ونشر البحث، وستبدأ التجارب السريرية بعد أخذ الموافقات اللازمة. pic.twitter.com/rf1JMdHMt9
— جامعة الإمام عبدالرحمن بن فيصل (@IAU_KSA) January 14, 2021
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک ٹیم کورونا ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اس ٹیم کی قیادت ڈاکٹر ایمان المنصور نے کی جن کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجربات کر لیے گئے ہیں اور حتمی منظوری کے بعد ای کلینکل ٹرائلز شروع کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر ایمان المنصور نے بتایا کہ ویکسین کی تفصیلات معروف بین الاقوامی میگزین فورماسوٹیکل میں شائع کی گئی ہیں۔