تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس : شہریوں کی سہولت کیلئے اماراتی حکام کا بڑا اقدام

ابوظبی : اماراتی حکام نے کرونا وائرس کے باعث گھروں میں محصور ہونے والے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی، شارجہ حکام نے تین ماہ تک بجلی کے بل میں دس فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے حکام نے یہ فیصلہ عوام کی فلاح و بہبود کےلیے کیا ہے کیونکہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے باعث لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

وبا کا مزید پھیلاؤ روکنے کےلیے دنیا بھر کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی لوگوں کا گھروں سے نکلنا منع ہے جس کے باعث ان کے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

حکومت نے شہریوں کو رعایت دینے کےلیے بجلی کے بلوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے تاکہ شہریوں کےلیے آسانی کی جاسکے۔

شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان القاسمی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے  حکومتوں کو نئے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جن میں ایک بجلی کے بلو ں میں اضافہ بھی ہے۔

ڈاکٹر سلطان القاسمی کا کہنا تھا کہ بلی کے بلوں میں کمی کے باعث حکومت کو تین ماہ کے دوران 23 کروڑ درہم کا نقصان ہوگا  لیکن پھر بھی حکومت اپنے شہریوں کو سہولت دینے کےلیے بل میں کٹوتی کرے گی۔

Comments

- Advertisement -