اشتہار

کرونا وائرس : اداکارہ مہوش حیات کی حکومت اور عوام سے پرزور اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے مداحوں کو کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے طبی عملے کو ضروری حفاظتی سامان ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کرونا وائرس کی جان لیوا وبا سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کی۔

مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، دنیا بھر کے بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم بھی اس وبا کے سامنے ناکام ہوتے نظر آرہے ہیں اسی لیے آپ لوگ اپنے گھروں میں رہیں، اپنی حفاظت کریں اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

- Advertisement -

اپنی ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر کے بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم کو بھی ناکام کردیا ہے اور اب تھی مزید ہزاروں انسانوں کی اموات کا خدشہ ہے۔

اداکارہ نے ملک بھر میں وینٹی لیٹرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں ہم کیا کرسکتے ہیں جبکہ کراچی کی آبادی دو کروڑ ہے اور آئی سی یو وارڈ میں صرف 600 بستر ہیں جبکہ ملک کی آبادی 22 کروڑ ہے اور ملک بھر میں صرف 1700 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے صرف 15 ہزار ماسک ڈاکٹروں اور نرسوں کےلیے آئے، کوویڈ 19 کے خلاف یہی طبقہ فرنٹ لائن پر موجود ہے اور ہزاروں زندگیاں بچارہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ان کے خود کے پاس حفاظتی آلات و سہولتات موجود نہیں ہے۔

اسی وجہ سے ڈاکٹرز اور نرسز کی حاضری پر اثر پڑرہا ہے بلکہ ان کی صحت بھی متاثر ہورہی ہے، انہوں نے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ میڈیکل اسٹاف کو ضروری حفاظتی سامان کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔

مہوش حیات نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھٹیاں عام تعطیل نہیں ہے لہذا آپ لوگ اپنے گھروں میں رہیں اس وقت میں ملک میں 1900 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 25 افراد کی جان جاچکی ہے جبکہ روز بروز کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے لہذا ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں