تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرونا وائرس : برطانوی پولیس کا شاہراؤں پر چیک پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ

مانچسٹر : کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانوی پولیس نے شاہراؤں پر باقاعدہ چیک پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ان ممالک میں سے ہے جو کرونا وائرس سے متاثر ہیں، برطانوی پولیس نے جان لیوا مرض کی روک تھام کےلیے شاہراؤں پر نچیک پوائنٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ڈرائیورز کو روک کر ان سے باہر آنے کی وجہ دریافت کرے گی اور بغیر وجہ باہر آنے والے ڈرائیورز کو جرمانے کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں اس سے قبل چیک پوائنٹس قائم نہیں کیے گئے، پولیس کی جانب سے یہ فیصلہ لوگوں کے بغیر وجہ باہر آنے کی وجہ سے کیا گیا کیونکہ قومی ایمرجنسی کے اعلان کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد بار بی کیو پارٹیاں کرتے پکڑی گئی۔

نمائندہ اے آر وائی کے مطابق منچلے سڑکوں پر بلاوجہ موٹر سائیکلوں اور کاروں میں گھومتے نظر آرہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ چیک پوائنٹس کا مقصد حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پولیس کو دو سال کے لیے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں، پولیس کسی بھی شخص کو روک سکتی ہے اور جرمانہ بھی کر سکتی ہے جبکہ وائرس میں مبتلاء ہونے کی صورت میں زبردستی قرنطینہ میں بھی کر سکتی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی موذی وبا میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی مبتلا ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس کےذریعے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں