تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

کرونا وائرس: احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر برطانوی نوجوان گرفتار

لندن : برطانوی پولیس کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی خلاف کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لے آئی، پولیس نے سربازار تھوکنے والے ایک اور نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور مقامی و غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کےلی حکومت کی جانب سے مزید سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں خلاف قانون کا گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے، پولیس نے سپر مارکیٹ میں تھوکنے والے نوجوان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے ملزم پر سپر مارکیٹ میں تھوکنے اور لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے پر نوجوان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزم کو کل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں اسے سزا سنائی جائے گی۔

کراؤن پرسیکیوشن سروس کی شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ آئندہ بھی ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں بھی جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

پولیس اہلکاروں پر تھوکنے والے برطانوی نوجوان کو 1 سال قید کی سزا

یاد رہے کہ 3 اپریل کو بھی مانچسٹر کے مجسٹریٹ کی عدالت سے ایک 23 سالہ نوجوان کو پولیس اہلکاروں پر تھوکنے اور کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -