تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پولیس اہلکاروں پر تھوکنے والے برطانوی نوجوان کو 1 سال قید کی سزا

لندن : برطانوی پولیس نے کرونا وائرس کو مذاق سمجھنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کردیا، عدالت نے پولیس اہلکاروں کے منہ پر تھوکنے والے شخص کو ایک قید کی سزا سنا دی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور مقامی و غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کےلی حکومت کی جانب سے مزید سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں اور کرونا وائرس کو مذاق سمجھنے والوں کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے، اداروں نے پولیس پر تھوکنے والے شخص کو محض چار روز میں گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے بھیج دیا۔

ملزم کو پولیس نے نشے کی حالت میں گرفتار کیا تھا جس پر اس نے دو پولیس اہلکاروں کے منہ پر تھوکا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ کرونا وائرس کی جان لیوا وبا میں مبتلا ہے۔

پولیس نے 23 سالہ نوجوان قیلم ہیٹن کے خلاف چارج شیٹ تیار کرکے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا تھا۔

ملزم کو سزا سنانے کے بعد کراؤن پرسیکیوشن سروس کی شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ آئندہ بھی ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں بھی جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

برطانیہ:‌ بلاضرورت گھر سے نکلنے پر خاتون پر جرمانہ عائد

خیال رہے کہ دو روز قبل برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران بلا ضرورت گھر سے نکلنا خاتون کو مہنگا پڑگیا تھا، پولیس نے خاتون پر 650 پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں