تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سندھ:‌ کرونا وائرس سے اموات میں‌ نمایاں‌ کمی

کراچی: سندھ میں کرونا وائرس سے اموات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں صرف ایک مریض کا انتقال ہوا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کی صورت حال کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعداد و شمار جاری کیے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 469 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: اب لوگ اپنی عمر نہیں چھپا سکتے: کرونا ویکسین لگواتے ہوئے بشریٰ انصاری کی دلچسپ گفتگو

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 590 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 384 کو کرونا کی تشخیص ہوئی، ان مریضوں میں سے 150 کا تعلق صرف کراچی سے ہے۔

مراد علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 41، جنوبی 35،ملیر میں27، وسطی میں  24، کورنگی 21 اورغربی میں 2 نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کرونا سے 196 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کرونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 237 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ صوبے میں کرونا کی صورت حال دیگر صوبوں کے مقابلے میں پریشان کن نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -