تازہ ترین

کورونا وائرس: بحرین میں ملازمین کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

منامہ : بحرین میں کمپنی مالکان نے کرونا وائرس کا پھیلاوٗ روکنے اور ملازمین کے تحفظ کےلیے انہیں نئی رہائش گاہیں فراہم کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیگر خلیجی ریاستوں کی طرح بحرینی حکومت کی جانب سے بھی جان لیوا کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اسی سلسلے میں بحرینی حکومت نے کمپنی مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملازمین کو نئی رہائش گاہیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ پرہجوم لیبر کیمپوں میں نہ رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کمپنی مالکان کی جانب سے ملازمین کے تحفظ کےلیے ملازمین کو نئی رہائش گاہیں فراہم کردی گئی ہیں تاہم سماجی دوری کو یقینی بنایا جاسکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں مقیم آٹھ ہزار گیارہ کے قریب ملازمین کو نئی رہائشی گاہیں فراہم کی جاچکی ہیں۔

بحرینی حکام نے کمپنی مالکان پر نظر رکھنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے کےلیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے۔ بحرینی حکام نے کمپنی مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس وبا کے پھیلاؤ اور بچاؤ کے حوالے سے اپنے ملازمین میں شعور اجاگر کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت کی جانب سے ملک میں مقیم ساڑھے تین لاکھ ملازمین کی آگاہی کےلیے چار مختلف زبانوں میں کتابچے نشرکیے گئے ہیں جس میں کرونا وائر س سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -