ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

کیا دنیا سے کرونا وائرس ختم ہونے والا ہے؟ بڑا دعویٰ منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: عالمی وبا کرونا اس وقت بھی دنیا کے بیشتر ممالک میں قہر ڈھا رہی ہے، ایسے میں روسی ماہر نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے مارسینوفسکی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل پیراجیولوجی، اشنکٹبندیی اور ویکٹر بورن امراض کے ڈائریکٹر سکندر لوکاشیف نے کرونا سے متعلق بڑا اور حیران کن دعویٰ کردیا ہے۔

روسیا ٹوئنٹی فور چینل پر ٹیلیویژن انٹرویو دیتے ہوئے سکندر لوکاشیف نے دعویٰ کیا کہ رواں سال کے فروری میں دنیا کرونا وائرس عالمی وبا کے وسط کو عبور چکی ، وبا کا مشکل دور گزر چکا، لہذا آئندہ کووڈ نائنٹین کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافے کی توقع نہیں۔

- Advertisement -

مارسینوفسکی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل پیراجیولوجی، اشنکٹبندیی اور ویکٹر بورن امراض کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ دنیا سے اس وائرس کا اثر اب ختم ہوتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب گزشتہ سال جیسی تباہی نہیں آئے گی، مجھے آئندہ مستقبل میں یہ وائرس بے اثر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وبا کو قابو کرنے کی صلاحیت، ترقی یافتہ ممالک کی چین سے متعلق رائے

سکندر لوکاشیف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم اس مہلک وبا کے سب سے مشکل وقت سے گزر چکے ہیں کیونکہ ہم نے فروری میں اس وائرس کی درمیانی پیک (شدت) کو عبور کیا تھا۔

روسی ماہر نے نشاندہی کی کہ کرونا وائرس اب ایک ایسی بیماری میں تبدیل ہوچکا ہے جس کا معمول کے مطابق علاج کیا جاسکتا ہے کیونکہ اب اس کے بارے میں زیادہ سائنسی علم اور ویکسین موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں