تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا وائرس نے امریکا میں مزید 2035 جانیں لے لیں

واشنگٹن : مہلک ترین ثابت ہونے والے کوویڈ 19 وائرس نے امریکا میں لاشوں کا انبار لگادیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ کیسز امریکا میں سامنے آئے ہیں، جن کی تعداد 5 لاکھ سے سے بڑھ گئی ہے، ہلاک افراد کی تعداد کے لحاظ سے امریکا دوسرے نمبر ہے۔

جان لیوا وبا میں مبتلا 2035 امریکی شہری ایک روز میں دم توڑ گئے جس کے باعث دنیا امریکا سمیت دنیا بھر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، 24 گھنٹوں میں دو ہزار سے زائد ہلاکتوں کے باعث امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

امریکا میں میں بھی سب سے زیادہ متاثر ریاست نیویارک ہے جہاں وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 7800 سے تجاوز کرچکی ہے، جن میں 100 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد کیسز میں اس وقت 9 ہزار سے زائد ایسے کیسز ہیں جن کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے۔

دنیا بھر میں اموات کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1,699,632 ہو گئی ہے، جب کہ وائرس سے اموات 102،734 تک پہنچ گئیں، دوسری طرف صحت یاب افراد کی تعداد صرف پونے چار لاکھ ہے۔

Comments

- Advertisement -