تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کروناوائرس 50 امریکی شہریوں کی زندگیاں‌ نگل گیا

واشنگٹن : مہلک ترین وائرس کرونا نے امریکا میں 50 افراد کی جانیں لے لیں جبکہ 2،291 افراد میں نئے وائرس کوویڈ 19 کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے دنیا بھر میں وبائی صورت میں پھیلنے والے مہلک ترین کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں کرونا کے باعث اب تک 4 درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اور فلوریڈا سمیت امریکا کی کئی ریاستوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام سرحدیں بند کریں اور وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آسٹریلوی وزیر میں کرونا وائرس کی تصدیق

اُن کا کہنا تھا کہ یورپ سے امریکا آنے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، امریکی شہری اسکریننگ کے بعد ہی ملک میں واپس آسکتے ہیں، اسی طرح تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز کو حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ چین نے الزام عائد کیا تھا کہ ووہان شہر میں کرونا وائرس امریکی فوجیوں کی وجہ سے پھیلا ہے۔ بعد ازاں وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -