ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

اسلام آباد کے مزید 4 سیکٹرز کو سیل کرنے کا حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد کے مزید 4 سیکٹرز کو سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز بڑھنے کے سبب وفاقی دارالحکومت کے 4 سیکٹرز کو سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا، سیل علاقوں میں سیکٹر آئی ایٹ 3، آئی ایٹ 4، آئی ٹین 2 اور آئی ٹین مرکز شامل ہیں۔

حکم نامے کے مطابق 4 سیکٹرز کو سیل کرنے کا عمل جمعرات سے شروع ہوگا، عوام کو 48 گھنٹے پہلے تمام ضروری اشیا اکٹھی کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے دن پولیس، رینجرز اور آرمی تعینات رہے گی، کسی شخص کو ان علاقوں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، علاقوں کو سیل کرنے کے دوران خوراک کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا پھیلاؤ کا خدشہ، اسلام آباد کے مزید علاقے سیل

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو، تھری اور کراچی کمپنی کمرشل ایریا سیل کردیا گیا تھا ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ سیکٹرز میں ڈھائی سے تین سو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 اس سے قبل بھی اسلام آباد کے 2 رہائشی علاقے سیل کردیئے گئے تھے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا تھا کہ جی سیون ٹو،تھری اور جی نائن میں سب سےزیادہ اموات ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8857 ہوگئی ہے جبکہ کرونا سے 83 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور2037 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں