اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کورونا وائرس : تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں کم ترین سطح پر آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : امریکی خام تیل مزید ایک ڈالر کمی کے ساتھ سترہ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت بیس ڈالر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے شروع ہونے والے بحران نے پوری دنیا کی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے  جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئی ہیں اور ایشیائی منڈی میں یہ گذشتہ 17 برس کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں اور قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ تھمتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کو ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھی گئی ہے، ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں پانچ اعشاریہ تین فیصد گریں اور فی بیرل 20 ڈالر پر فروخت ہو رہا ہے جب کہ برینٹ کی قیمت چھ اعشاریہ پانچ فیصد نیچے آئی ہے اور فی بیرل 23 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

تیل کی قیمتوں میں یہ گراوٹ کورونا وائرس سے 30 ہزار سے زائد ہلاکتوں اور یورپ و امریکہ میں وبا میں کمی نہ ہونے وجہ سے ہوئی جبکہ امریکا اور یورپ اس موذی وبا پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں تیل کی کھپت میں لاکھوں بیرل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، عالمی سطح پر جاری لاک ڈاؤن کے باعث بیشتر ممالک کے تیل کے ذخائر بھر چکے ہیں، طلب میں کمی ہوچکی ہے جبکہ رسد وافر مقدار میں موجود ہے اس لئے عالمی منڈی تیل کی قیمت پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں