تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

کرونا وائرس: سعودی حکومت کا ویزے کے حوالے سے اہم اعلان

ریاض: سعودی وزارت افراد ی قوت و سماجی بہبود نے کرونا وائرس کی وبا شروع ہونے سے قبل ویزے نکلوانے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کو بڑی سہولت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے وزارت خارجہ کے تعاون سے اعلان کیا ہے کہ جن نجی اداروں یا کمپنیوں نے ملازمت کے ویزے جاری کرائے تھے اور وہ ویزے استعمال نہیں کیے گئے یا ویزے پاسپورٹ پر لگ گئے تھے لیکن کارکن بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے سفر نہ کرسکے، ایسے افراد ویزا فیس واپس بھی لے سکتے ہیں اور ویزے منسوخ بھی کراسکتے ہیں۔

وزارت افرادی قوت کے مطابق سعودی حکومت نے یہ سہولت کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات سے رونما ہونے والے منفی اثرات کا بوجھ کم کرنے کے لیے مہیا کی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: غیر ملکی ورکرز کے لیے ڈھائی لاکھ مکانات

سعودی وزارت افرادی قوت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ سرکاری اور نجی ادارے وبا کے نقصانات سے کم سے کم متاثر ہوں۔

واضح رہے کہ وزارت افرادی قوت اس سلسلے میں وزارت خارجہ، وزارت خزانہ اور نیشنل انفارمیشن سینٹر تینوں سے مل کر یہ سہولت مہیا کررہی ہے۔

یاد رہے کہ 18 مارچ 2020 میں شاہی فرمان کے اجرا کی تاریخ سے لے کر اب تک پاسپورٹ پر لگے ہوئے ویزے جو اب تک استعمال نہیں ہوئے ان کی فیس واپس لی جاسکتی ہے اور انہیں منسوخ بھی کرایا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -