اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کورونا وائرس؛ کراچی ایئرپورٹ پر سخت اقدامات

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئےجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایئرلائنز اور مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کر کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملکی و غیر ملکی ائرلائنز ائیرپورٹ کے ٹرمینل عمارت کنکورس ہال کے احاطے میں اپنے کاؤنٹر قائم کریں‌ گی.
ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ دیکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کراچی سے بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو ٹرمینل عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے قبل ان کے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی COVID-19 کے منفی ٹیسٹ رپورٹس کی جانچ پڑتال کریں۔

بین الاقوامی روانگی لاونچ میں داخل ہونے سے قبل بھی محکمہ صحت کا عملہ مسافروں سے کورونا سرٹیفکیٹ طلب کر ے گا۔ مسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کے عمل سےگزرنےکے بعد ہی بعد چیک ان کاؤنٹر پر جانے کی اجازت ہو گی۔

مسافروں پر ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ منیجر عمران خان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر چیک ان کاؤ نٹر پر سماجی فاصلے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا خلاف ورزی پر ائرلائن پر جرمانہ ہو گا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں