ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کرونا وائرس؛ چین میں پاکستانی سفارتخانے کا ہم وطنوں کو انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ:‌چین کے شہر ووہان سے خطرناک کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے ہم وطنوں کو انتباہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ووہان میں پاکستانی طلبا اور کمیونٹی چینی محکمہ صحت کی ہدایات پرعمل کریں، ووہان میں عوام کو عارضی طور پر طویل فاصلے کے سفر سے روک دیا گیا ہے جب کہ ریلوے اور ہوائی جہازوں کے شیڈول منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق ثابت ہوچکا کہ کرونا وائرس ایک سےدوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے، ووہان شہر کی حکومت کے اقدامات کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہیں اس لیے چین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پرعمل کیا جائے۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی، طلباحفظان صحت کاخیال رکھیں اور ایڈوائزری پرعمل کریں، پاکستانی سفارتخانہ ووہان میں طلباسمیت ہم وطنوں سےرابطے میں ہے اور کوئی پاکستانی شہری وائرس سے متاثر ہو تو چینی حکام سےتعاون کرے۔

ترجمان پاکستانی کمیشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ پاکستانی فوری طور پر بیجنگ میں مشن کواطلاع دیں جن طلبا کی ویزا معیادختم ہو رہی ہے وہ جامعہ سےسفارتخانہ کو مطلع کریں اور طلباسمیت پاکستانی کمیونٹی سفارتی مشن سےمعاونت کیلئےرابطہ کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں