کراچی: کورونا کے دوران مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے ترقی وتربیت کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف فلائٹ آپریشن کیپٹن ارشد خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں عملےکی ترقی وتربیت کا عمل جاری ہے، اہل پائلٹس کی اے ٹی آر سے اے320 پر ترقی کردی گئی۔
کیپٹن ارشدخان نے بتایا کہ اے320کے پائلٹس کی بوئنگ777پر تعیناتی کا عمل بھی جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رقم کی قلت کے باعث عملے کے الاؤنسز میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی، حالات معمول پر آتے ہی عملے کی مراعات پر نظر ثانی کی جائے گی۔
پی آئی اے کی برطانیہ کیلیے مزید پروازیں شیڈول
چیف فلائٹ آپریشن نے مزید کہا کہ عملے کے تعاون کا شکریہ جنہوں نے مشکل حالات میں ساتھ دیا۔
خیال رہے کہ عالمی وبا دوران ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے قومی ایئرلائن نے اپنی سرگرمیاں بحال رکھی ہوئی ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر کے باعث احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کردیا گیا جبکہ مسافروں کیلئے بھی خصوصی ہدایات ہیں۔