پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

کورونا کی تیسری لہر، تعلیمی اداروں سے متعلق کیا فیصلہ ہونے جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرتعلیم نے ٹوئٹ کیا کہ منگل کو صحت اور تعلیم کے وزرا این سی اوسی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے سمیت امتحانات سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ این سی اوسی میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ متفقہ ہوگا۔

حکومت کا تعلیمی ادارے بند کرنے اور بورڈ امتحانات کے حوالے سے بڑا اعلان

یاد رہے کہ کورونا کے پیش نظر 24 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ ہونے والے بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں