جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں، ملک میں نئے ویریئنٹ کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں کورونا کے نئے ویریئنٹ بی ڈاٹ فور اور بی ڈاٹ فائیو کی تصدیق ہوئی ہے اس وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تیز ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا کے نئے ویریئنٹ بی ڈاٹ فور اور بی ڈاٹ فائیو کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اومیکرون کے سب ویرینٹ ہیں اور اس وائرس کے کیسز مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تو تیز ہے تاہم بی ڈاٹ فور اور بی ڈاٹ فائیو زیادہ مہلک نہیں ہیں اور تمام کورونا ویکسین ان دونوں ویریئنٹ کے خلاف مؤثر ہیں۔

- Advertisement -

این آئی ایچ ذرائع کے مطابق کورونا کے بی ڈاٹ فور اور بی ڈاٹ فائیو ویریئنٹ کے کیسز اب تک ملک کے مختلف شہروں میں رپورٹ ہوچکے ہیں اور مسلسل ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت اس حوالے سے پہلے ہی انتباہ دے چکا ہے کہ دنیا سے اب تک کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا تھا کہ دنیا سے اب تک کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے، اس نے ہر موڑ پر ہمیں حیران کیا ہے اس لیے اب بھی وائرس سے احتیاط لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، اس وقت بھی دنیا کے 70 ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس نے ہر موڑ پر ہمیں حیران کیا ہے اس لیے تاحال مہلک وائرس سے متعلق کسی قسم کی پیشن گوئی کرنے کے قابل نہیں ہوسکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں