اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 31 رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 635 ہے۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 532 ہوگئی۔
ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار 948 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 31 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔