تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

کرونا وائرس: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 12 سو کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیسز کی تعداد 12 سو ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 12 سو 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 657 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 40 ہزار 292 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 53 ہزار 625 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 63 لاکھ 53 ہزار 468 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.25 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 11 سو 17 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 12 کروڑ 43 لاکھ 9 ہزار 711 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 62 لاکھ 18 ہزار 183 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Comments