تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پنجاب میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے مزید 9 مریض جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے 502 نئے کیسز سامنے رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ شدہ کیسز میں سے لاہور میں 233 اور راولپنڈی میں 74 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 9 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کوویڈ 19 سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 429 ہو گئی۔

خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے بعد کوویڈ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہوچکی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 21 ہوگئی۔

اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج اور گھروں میں قرنطینہ فعال کوویڈ کیسز کی تعداد 21 ہزار 98 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 65 ہے۔

Comments

- Advertisement -