ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

امریکا اور بھارت سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، امریکا میں ایک روز میں ریکارڈ 57 ہزار 683 نئے کیسز جبکہ بھارت میں 22 ہزار نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مہلک وائرس اب تک دنیا بھر میں 5 لاکھ 29 ہزار افراد کی جان لے چکا ہے۔

امریکا کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام ہوچکا ہے جہاں گزشتہ ایک روز میں ریکارڈ 57 ہزار 683 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ امریکی ریاستوں الباما، الاسکا، اڈاہو، مسیسپی اور شمالی کیرولینا میں ریکارڈ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

نئے کیسز کے بعد امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار ہوچکی ہے۔

دوسری طرف برازیل میں بھی کرونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے، برازیل کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آچکا ہے جہاں اب تک کرونا وائرس سے 63 ہزار افراد ہلاک اور 15 لاکھ متاثر ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں بھی کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

بھارت میں کرونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 22 ہزار کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار ہوگئی۔

ادھر چین میں کرونا وائرس کے مزید 3 نئے کیس سامنے آگئے۔

اٹلی میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، سخت حکومتی اقدامات کی وجہ سے کیسز کی شرح اور اموات میں کمی جاری ہے، تاہم ابھی اٹلی 2 لاکھ 41 ہزار کیسز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں