تازہ ترین

بھارت سے آنے والی 2 خواتین میں کوروناوائرس، اٹاری امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان

لاہور : بھارت سے آنے والی 2 خواتین میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد اٹاری امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والے 41 پاکستانی شہریوں میں سے 2خواتین میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوگئی، جس کے بعد اٹاری امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا اور کاؤنٹرز پر موجود تمام افراد اور ان کے اہلخانہ کو فوری طورپر قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔

پنجاب فرانزک ایجنسی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کےٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں کیےگئے جبکہ دیگر 39افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔

خیال رہے بھارت میں پھنسےشہری جمعرات کوواہگہ سےپاکستان پہنچےتھے ، 41 افرادمیں سے34کو ایکسپو سینٹر اور 7کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جنکہ 14 ہزار سے زائد متاثر ہیں ، جس کے باعث حکومت نے 3 مئی تک طویل کرفیو نافذ کررکھا ہے۔

Comments