تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا وائرس، برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 2352 تک پہنچ گئی

مانچسٹر: برطانیہ میں کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 2352 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 322 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 472 تک پہنچ گئی۔

برطانیہ میں تیزی سے ہونے والی اموات اور وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ سے ملک بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید توسیع پر غور شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ:‌ بلاضرورت گھر سے نکلنے پر خاتون پر جرمانہ عائد

حکومتی احکامات کے بعد لاک ڈاؤن والے علاقوں کی شاہراؤں پر پولیس نے چیک پوسٹیں قائم کردیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے والے شہریوں پر جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔ حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی سخت کاروائیاں جاری ہیں۔

امریکا کی صورت حال

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ وبا سے مزید 463 مریض ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 516 ہوگئی۔

اٹلی کی صورت حال

اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث مزید727اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 155 تک پہنچ گئے جبکہ 4 ہزار 782 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 574 ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں