تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کرونا وائرس ، فیس بک کا اپنے ملازمین کو بونس دینے کااعلان

سان فرانسسکو : فیس بُک کے سربراہ مارک زکربرگ نے  کرونا وائرس کے باعث تمام ملازمین کو  بونس دینے کا اعلان کردیا ہے، مذکورہ بونس گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے والے ملازمین سمیت دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں کاروبار، صنعتیں، ذرائع نقل وحمل غرض ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے، دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاون کرچکے ہیں جبکہ کمپنیوں نے دفاتر بند کرکے ملازمین کو چھٹیاں دے دی ہیں۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کمپنی ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے تمام ملازمین کیلئے ایک ہزار امریکی ڈالر بونس کا اعلان کردیا۔

مذکورہ بونس کرونا وائرس کے باعث گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے والے ملازمین سمیت دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کوبھی دیا جائے گا۔

اس وقت دنیا بھر میں فیس بک کےتقریباََ 45،000 ملازمین ہیں جب کہ فیس بک کے ساتھ گھنٹوں کے حساب سے بھی ہزاروں ملازمین کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : فیس بک کا 100ملین ڈالرز کی پیشکش کا اعلان

خیال رہے فیس بک کی جانب سے اپنے ملازمین کیلئے یہ دوسرا بڑا اقدام ہے، اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے اپنے دفاتر بند کرنے کااعلان کرتے ہوئے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی تھی۔

گذشتہ روز  فیس بک نے عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے کاروبار کو سہارا دینے کے لیے 100 ملین ڈالرز کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

کاروبار پر پڑنے والے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے امدادی پروگرام شروع کرتے ہوئے 100 ملین ڈالرز مختص کیے جو کہ 30ملکوں میں چھوٹےکاروبار کرنے والوں کو سہارے کے طور پر دیے جائیں گے۔

فیس بک نے بلاگ پوسٹ میں کہا تھا کہ عالمی وبا کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں چھوٹی سی مالی معاونت آپ کو کتنا آگے لے جاسکتی ہے، اس چیلنجنگ صورتحال میں ہم 100 ملین ڈالرز کیش بطور گرانٹ اور ادھار دینے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ پیشکش ان 30 ممالک کے لیے ہو گی جہاں فیس بک آپریٹ ہوتی ہے اور اس گرانٹ یا ادھار کے لیے آئندہ ہفتوں میں درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -