تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تیزگرمی سے وائرس تیزی سے ختم ہورہا ہے، ولیم برائن

واشنگٹن : امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈسیکیورٹی کےسیکریٹری سائنس ولیم برائن کا کہنا ہے کہ تیز دھوپ وائرس کی زندگی تیزی سے کم کرتی لیکن لوگ موسم گرما میں احتیاط نہ چھوڑیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سیکریٹری سائنس ولیم برائن کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرونا وائرس پر کی گئی ریسرچ پیش کر دی، انہوں نے بتایا کہ سرد جگہوں پر وائرس لمبے وقت تک زندہ رہ سکتا ہے۔

ولیم برائن کا کہنا تھا کہ تیز دھوپ اور گرمی کرونا وائرس پر اثر انداز ہوتی ہے جس کے باعث وائرس تیزی سے ختم ہورہا ہے لیکن ایسا ہو کہ گرمی میں لوگ احتیاط کرنا چھوڑ دیں۔

سیکریٹری سائنس نے کہا کہ وائرس اندرونی اور خشک جگہوں پر زیادہ دیر تک زندہ رہتا ہے، سرد جگہوں پر وائرس لمبے وقت تک زندہ رہتا ہے، موسم گرما میں بھی احتیاط جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ ایس سیکریٹری برائے سائنس ولیم برائن نے کہا کہ جان لیوا کرونا وائرس پر مزید ریسرچ جاری ہے۔

ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واضح رہے کہ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنسدان ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور ساتھ ساتھ کرونا ویکسین کے ٹرائل بھی جاری ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 49 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی جبکہ 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -