کراچی: کروناوائرس کے پیش نظر واٹربورڈ نے شہرقائد کے اہم شاہراہوں پر ہاتھ دھونے کی سہولت فراہم کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی واٹربورڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اہم اقدام سے راہ چلتے شہریوں کو کروناوئرس سے لڑنے میں معاونت ملے گی۔ مختلف شاہراہوں پر واش بیسن نصب کردیے جو ٹینکرز سے جڑے ہیں۔
شہرقائد کے مختلف علاقوں میں سینٹی ٹائزرز، صابن اور ٹشوپیپرز بھی رکھے گئے ہیں۔ واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہری اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد اس سہولت سے مستفید ہوگی۔
خیال رہے کہ بھر میں جان لیوا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 2450 ہوگئی ہے، جبکہ وائرس سے متاثرہ 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا مریضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 2400 سے تجاوز کرگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دورا 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کيسز 920 جبکہ سندھ میں تعداد 783 ہوگئى، خیبرپختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 98 ، آزاد کشمیر میں 9 اور گلگت بلتستان میں 190 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔