تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

پاکستان میں کورونا سے اموات میں اچانک اضافہ، ایک دن میں 74 مریض جاں بحق

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموات میں اچانک اضافہ ہوا اور ایک دن میں مزید 74 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار563 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں مزید 74 افراد انتقال کرگئے ، جس سے مجموعی اموات کی تعداد 11ہزار450 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 41ہزار285 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار563نئے کورونا کیسز سامنے آئے ، جس سے ملک میں کورونا کےفعال کیسزکی تعداد 33ہزار820 جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 214، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 793 ، بلوچستان میں 18 ہزار 765 ، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 953 جبکہ اسلام آباد میں 40 ہزار 972 ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 877 اور گلگت بلتستان میں4 ہزار 903 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -