تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا : کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ، ترکی میں بھی ایک شخص چل بسا

واشنگٹن/ انقرہ : کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہوکر مزید 6 امریکی شہری ہلاک ہوگئے جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 115 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والی عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث اٹلی اور اسپین کے بعد امریکا میں بھی ہلاکتوں میں تیزی آگئی، گزشتہ روز امریکا میں مزید چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں 98 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد امریکا کی 50 ریاستوں میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6509 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی خبر رساں اداروں کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے نیویارک کو لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا 6509 افراد میں سے 1500 متاثرہ افراد کا تعلق امریکی ریاست نیویارک سے ہے۔

ترکی میں کرونا وائرس کا پہلا مریض ہلاک

دوسری جانب وبائی صورت میں ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کرونا وائرس سے ترکی میں بھی ایک شخص کو ہلاک ہوگیا ہے۔

ترکش وزارت صحت نے مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 میں مبتلا پہلے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 89 برس تھی۔

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7987 ہوگئی

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ہلاکت خیز وائرس کوویڈ 19 کو عالمی وبا قرار دیا ہے، جو اب تک دنیا بھر میں 7،987 افراد کی جان لے چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 98 ہزار 426 افراد اس وبا میں مبتلا ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -