اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے سبب سندھ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی، سندھ میں جمعہ کی نماز میں صرف مسجد کا عملہ شریک ہوگا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 27 مارچ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی ہوگی، فیصلہ علمائے کرام اور دیگر کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز جمعہ ادا کرسکیں گے، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی، 21 صحتیاب

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1130 تک جاپہنچی ہے جبکہ 9 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اشیائے خوردونوش کی دکانیں 12 گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا اور دکانداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ مقررہ 12 گھنٹوں یعنی صبح 8 سے رات 8 تک کاروبار کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں