تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کروناوائرس کی وبا 162 ممالک تک پھیل گئی، 7171 افراد ہلاک

بیجنگ : کرونا وائرس کی وبا بے قابو ہوگئی، ہلاکت خیز وائرس 162 ممالک تک پھیل گیا جبکہ اب تک دنیا بھر میں 7171 افراد کی ہلاکت کا باعث بن چکا ہے

تفصیلات کے مطابق مہلک اور نئے وائرس COVID 19 نے وبائی شکل اختیار کرنے والے بعد ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، پوری دنیا میں اب تک پونے دو لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، اس کے تیزی سے پھیلاؤ کو تاحال روکنے میں میڈیکل ٹیمیں ناکام ہیں، تاہم حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 79،881 افراد اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3,226 تک پہنچ گئی، جب کہ 80,881 لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اموات یورپی ملک اٹلی میں ہوئیں، جن کی تعداد 2،158 ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 27،980 ہو چکی ہے۔ تیسرے نمبر جو ملک سب سے زیادہ متاثر ہوا وہ ایران ہے، جہاں وائرس سے 853 اموات ہو چکی ہیں، اور مجموعی متاثرین کی تعداد 14,991 ہے۔ چوتھے نمبر پر اسپین ہے جہاں 342 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 9،942 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد کو مد نظر رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : مشہور اداکار ادریس البا بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے

وائرس سے فرانس میں 148، جاپان میں 28، عراق میں دس اموات واقع ہوئی ہیں جب کہ سوئٹزرلینڈ میں 19 اور برطانیہ میں 55 ہلاکتیں ہوئی ہے۔ فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 39 ہو گئی ہے، جس کے بعد سیاحوں پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت میں بھی وائرس کے 129 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -