تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دبئی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کرونا سے متاثرہ نوجوان گرفتار، لاکھوں درہم جرمانہ عائد

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاستی پولیس نے کرونا سے متاثرہ نوجوان کو قرنطینہ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا، مذکورہ شخص کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بریگیڈیئر جمال سالم الجلف نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کرونا سے متاثر ہے جسے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان نے قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی کی اور کافی پیتے ہوئے ویڈیو بنائی۔بریگیڈیئر جمال سالم کا کہنا تھا کہ نوجوان کی ویڈیو دیکھ کر شہری خوف زدہ ہوگئے تھے اور پھر انہوں نے پولیس کو شکایت درج کی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوجوان کو گرفتار کر کے ایک بار پھر قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے جب کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اُس پر پانچ لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

ضبطت القيادة العامة لشرطة دبي، شابا خالف قرار الحجر المنزلي بعد تأكده من إصابته بفيروس كورونا "كوفيد-19″، وتعمده كسر اللوائح والقوانين المتعلقة بهذا الشأن، ونشره لمقطع فيديو على منصات التواصل الاجتماعي يؤكد من خلاله إصابته بالفيروس وتعمده الخروج لشراء القهوة، معرضا حياة الآخرين للخطر، وأحالته للحجر الصحي، مع اتخاذ الإجراءات والقوانين اللازمة بحقه. . The Dubai Police have arrested a young man for failing to self-isolate against coronavirus, deliberately breaking related regulations and laws, and for publishing a video clip on social media platforms in which he confirmed his infection with the virus and went out to buy coffee, thus endangered his life and the life of others.

A post shared by Dubai Police شرطة دبي (@dubaipolicehq) on

بریگیڈیئر الجلف کا کہنا تھا کہ ’نوجوان نے آئسولیشن کے لیے اپنے گھر کا انتخاب کیا تھا، اُس نے موقع ملتے ہی دانستہ طور پر ویڈیو بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہم نے مذکورہ نوجوان کو سنگین غفلت کرنے پر حراست میں لیا کیونکہ اُس کی وجہ سے اور شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے تھے‘۔

دبئی پولیس کے آفیسر نے بتایا کہ ’متحدہ عرب امارات کے سائبر کرائم قوانین کے آرٹیکل 31 کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ سے 10 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -