تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا وائرس:‌ سعودی عرب کے اسپتالوں‌ میں نئی پابندی

ریاض : کرونا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد سعودی حکام نے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں سے ملنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

سعودی حکومت کی جانب سے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی خطرناک وبا کرونا وائرس سے نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

خلیجی ریاست نے حالیہ فیصلے میں عوام کو آگاہ کیا ہے کہ اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرنے پر پابندی ہوگی باالخصوص الشرقیہ کے آٹھ اسپتال، قطیف سینٹر اسپتال اور کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس کے مریضوں سے ملنا منع ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے تمام سرکاری ادارے کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے متحرک ہیں، حال ہی میں انتظامیہ نے ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس: سعودی عرب کا ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کیلئے سخت اعلان

حکام نے مشرقی ریجن میں 8 اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ مریضوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی تدبیر کے طور پر مریضوں کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو ان سے ملنے سے روکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جو مریض اسپتالوں میں داخل ہیں ان کے اہل خانہ و رشتے دار ٹیلیفون کے ذریعے ان کی تیمار داری کرسکتے ہیں، یہ پابندی مریضوں کو مزید امراض اور کرونا سے بچانے کےلیے عائد کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -